اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کي سيکورٹي فورس کےملک کے مختلف علاقوں ميں جاري آپريشن ميں دسيوں طالبان ہلاک اور زخمي ہوگئے ہيں-
افغانستان کي وزارت داخلہ کي طرف سے جاري ہونے والے ايک بيان ميں کہا گيا ہے کہ افغان سيکورٹي فورسز نے ملک کے کئي اہم صوبوں ننگرہار، ہرات، قندھار، فارياب اور ہلمند ميں اپني عليحدہ عليحدہ کاروائيوں ميں انہتر طالبان کو ہلاک اور تيس کو زخمي کرديا-
مارے جانے والوں ميں طالبان کي کئي کمانڈر بھي شامل ہيں-
اس رپورٹ کے مطابق سڑک کنارے نصب کئے جانے والے دس بموں کے علاوہ بڑي مقدار ميں ہتھيار اور گولہ بارود بھي سيکورٹي اہلکاروں نے اپنے قبضے ميں لے ليا ہے -
طالبان سے وابستہ ذرائع نے اس بارے ميں ابھي تک کسي قسم کا ردعمل ظاہر نہيں کيا ہے- دريں اثنا اتوار کو کابل ميں ايک سينئر فوجي افسر کو نشانہ بنانے کي کوشش کي گئي وہ بال بال بچ گئے –
بم مذکور سينئر افغان فوجي افسر کي گاڑي ميں نصب کيا گيا تھا مگر جس وقت دھماکہ ہوا وہ گاڑي ميں موجود نہيں تھے –
.......
/169